ریلوے نے عید الاضحیٰ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا

11:59 AM, 23 Jun, 2023

احمد علی
عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ،کراچی اور لاہور سے 3 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی جس میں پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 جون کو روانہ ہوگی جب کہ کراچی سے لاہورکیلئے عید اسپیشل ٹرین 27 جون کو چلے گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین عید کے بعد 3جولائی کو لاہورسے کراچی کے لئے چلائی جائے گی۔
مزیدخبریں