پیپلز بس سروس میں سفر کرنیوالوں کیلئے ایپ متعارف

01:09 PM, 23 Jun, 2023

احمد علی
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پیپلزبس سروس کی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب شہریوں کی سہولت کے لئے پیپلز بس سروس کی ایپ متعارف کروادی گئی ہے۔ پیپلز بس سروس ایپلی کیشن کو این آر ٹی سی کے علاوہ سندھ حکومت کنٹرول کرے گی ۔ پیپلز بس سروس ایپ پر شہری موبائل ایپ کے ذریعے کارڈ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور اس ایپ کے ذریعے شہری بس کا ماحول بھی دیکھ سکتے ہیں۔ پیپلزبس سے سفر کرنے والے شہریوں کو ایپ سےگاڑی کی لوکیشن کابا آسانی پتا چل سکے گا اور صارفین آن لائن بکنگ، روٹ اور کرائے سمیت دیگر ضروری معلومات بھی حاصل کرسکیں گے جبکہ ایپ کے ذریعے صارفین اپنی شکایات بھی براہ راست حکام بالا تک پہنچا سکیں گے۔ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت پیپلزبس کی مانیٹرنگ ہوگی، بس میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے جب کہ بس میں آڈیو سسٹم، یوایس بی پورٹ، وائی فائی کمیونیکیشن سسٹم اور ڈرائیور الارم بھی ہوں گے۔
مزیدخبریں