بابر اعظم نےمبینہ الزامات عائد کرنےپر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

09:48 AM, 23 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مبشر لقمان نے کپتان بابر اعظم اور ان کی فیملی پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہے، جس پر کپتان بابراعظم نے اپنے وکلاء کے ذریعے اینکر مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ میچ فکسنگ سمیت جھوٹے الزامات عائد کرنے پر مبشر لقمان معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر اظہر محمود کا ردعمل

دوسری جانب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آگیا۔

اظہر محمود نے بھی جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل اور دیگر میڈیا پر الزامات کی بوچھاڑ سے انہیں اور ان کی فیملی پریشانی سے دوچار ہے، بغیر ثبوت کے الزامات لگانے والوں کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جھوٹےالزام لگا کرعوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ مایوس کن اور خطرناک ہے، جھوٹے الزامات لگا کرسوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے، مجھ پر اور میری فیملی پر بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

مزیدخبریں