پی ٹی آئی رہنمااسدقیصرکی مولانافضل الرحمان سےملاقات،بڑے فیصلے

11:24 AM, 23 Jun, 2024

ویب ڈیسک:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،دونوں رہنماؤں نے ملک بھر میں بالخصوص خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات  ہوئی، ملاقات میں ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو  کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملک بھر میں بالخصوص خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوچکی آئے روز بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔صوبے میں امن قائم کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو کردار کرنا ہوگا۔ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں .

دونوں جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی میں مل کر بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہوا۔بجٹ کو آئی ایم ایف بجٹ اور عوام دشمن بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا۔

افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ افغانستان ہمارا پڑوسی برادر ملک ہے اس کے ساتھ اچھے اور مثالی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹس پر اکنامک کوریڈور قائم کرنے کا مطالبہ کیاگیا اور تجارتی سرگرمیوں سے خطے میں معاشی استحکام آئے گا اور عوام کو روزگار میسر آئے گا جبکہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی دونوں جماعتوں کے مابین تحفظات کو دور کرنےاور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے نکات کا تعین کرے گی۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اخونزادہ حسین یوسفزئی بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں