ویب ڈیسک: اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں 3 کار چور ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس اور کارلفٹروں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 کار چور مارے گئے جبکہ ملزموں کی ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق 4 رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہورہا تھا، کارچوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارسوارچوروں نے پولیس پر فائرنگ کی جبکہ کار لفٹروں سے لاہور سے چوری کی گئی گاڑی، اسلحہ اورمتعدد نمبرز پلٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔
جاں بحق ملزم الیاس راولپنڈی، اسلام آباد میں متعدد جرائم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا، دوسرے دو جاں بحق ملزموں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔