ویب ڈیسک: فیصل آباد میں تھانہ ساہیانوالا کے علاقے پہاڑنگ میں مخالفین نے فوتگی والے گھر پر دھاوا بول دیا۔ملزمان کے تشدد سے متعدد مرد و خواتین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ملزمان نے تعزیت کر نے آئے مہمانوں پر بھی تشدد کیا،ملزمان نے گزشتہ روز دفنائے گئے شخص کی قبر کھودنے کی کوشش بھی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے یہ جگہ اپنے عزیز کی قبر کے لیے رکھی تھی،ملزمان نے متاثرہ فیملی کو اس جگہ تدفین کرنے سے منع کیا تھا،منع کرنے کے باوجود تدفین کرنے پر جھگڑا ہوا،ریسکیو 1122حکام نے زخمیوں کو طبی امداد دی۔