گلی میں کتا کھلا چھوڑنے کی شکایت پر بااثر افراد نےخواتین کےساتھ کیا کیا؟

02:41 PM, 23 Jun, 2024

ویب ڈیسک: گلی میں کتا کھلا چھوڑنے کی شکایت کرنے پر بااثر افراد نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق گلی میں کتا کھلا چھوڑنے کی شکایت کرنا رہائشیوں کو مہنگا پڑ گیا،بااثر ڈنڈا بردار افراد نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ملزمان کے تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

 ویڈیو میں ڈنڈا بردار ملزمان کو خواتین پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان ڈنڈوں کے ساتھ خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

متاثرین کے مطابق ملزمان کے کتے نے پہلے بھی دو بار بچوں کو کاٹ لیا تھا،شکایت کرنے پر ملزمان نے گھر پر دھاوا بول دیا، متاثرہ خاندان نے کارروائی کے لئے تھا ہ سبزہ زار درخواست دے دی۔

مزیدخبریں