ربیکا خان کی 'ڈھولکی نائٹ' میں ساتھی ٹک ٹاکرز کا شاندار رقص، ویڈیو وائرل

05:04 PM, 23 Jun, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ربیکا خان اور حسین ترین کی دوسری ' ڈھولکی نائٹ' میں ساتھی ٹک ٹاکرز نے شاندار رقص سے محفل لوٹ لی۔

  ٹک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حسین ترین کچھ عرصے محبت کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد اب شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور ان دنوں اپنی شادی سے قبل منعقدہ تقریبات میں مصروف ہیں۔

25 مئی کو اس جوڑی کی ’بات پکّی‘ کی رسم ہوئی جس کے بعد دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

31 مئی کی رات دونوں کی ڈھولکی ہوئی اور اس کے بعد 'قوالی نائٹ' اور 'ڈانڈیاں نائٹ' میں بھی دونوں بھرپور خوشیاں مناتے نظر آئے۔

اب ربیکا اور حسین کی دوسری ڈھولکی کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں اپنے ساتھی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کو مدعو کیا۔

ایونٹ میں لاریب خالد، زرناب فاطمہ، مدیحہ خان، محمد احسن شفقت، شہیر خان، حفصہ خان، شاہ تاج خان، ماہین عبید، دعا فاطمہ و دیگر دوستوں نے خوب جشن منایا۔

لاریب خالد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ  شہیر خان کے ساتھ بالی وڈ گیت 'گندی بات' پر رقص کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دونوں ہی جوشیلے انداز میں شاہد کپور کے ڈانس اسٹیپس کرتے دِکھے اور سب کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا۔

مدیحہ خان نے بھی ڈھولکی نائٹ پر رقص کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں مدیحہ خان اپنے شوہر محمد احسن شفقت کے ساتھ بھارتی پنجابی گیت 'وائٹ براؤن بلیک' پر رقص کرتی نظر آئیں۔

علاوہ ازیں مدیحہ خان نے ایونٹ کے مزید یادگار لمحات کو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنایا جن میں وہ کہیں ربیکا خان اور حسین ترین کے ساتھ پوز دیتی نظر آئیں تو کہیں ساتھی ٹک ٹاکرز خوشی سے جھومتے اور رقص کرتے بھی نظر آئے۔

مدیحہ خان کے پوسٹ میں شامل ایک ویڈیو میں ربیکا خان کے سب سے چھوٹے بھائی کو رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو 'تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا' پر ایک چھوٹی سی بچی کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کر رہے ہیں جبکہ مدیحہ خان ان کو دیکھ کر حیران ہوتی نظر آئیں۔

مزیدخبریں