(ویب ڈیسک ) لبنان کی اسلامی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی حساس تنصیبات کی مزید ڈرون فوٹیج جاری کردی ہے۔
حزب اللہ نے سرحد کے قریب ایک فوجی مقام پر فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بیت ہلال بیرکوں میں اسرائیل کی ساحل بٹالین کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اس حوالے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
یہ اعلان حزب اللہ کی جانب سے ایک نئی ڈرون ویڈیو جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں اسرائیل کے حساس مقامات کو انکے کو آرڈینیٹس کیساتھ دکھایا گیا ہے جیسے جیسے دونوں فریقیں کے درمیان مکمل جنگ کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
اس ویڈیو میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی تقریر بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’’اگر لبنان پر جنگ مسلط کی گئی تو مزاحمت کسی پابندی یا اصول کے بغیر لڑے گی۔‘‘