پاکستان میں ٹویوٹا لینڈ کروزر کی نئی قیمت سامنے آگئی

05:28 PM, 23 Jun, 2024

ساجد خاں

(محمدساجد) مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا گیا جس کے بعد  آٹو سیکٹر میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، متعدد کارساز کمپنوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو کچھ نے کمی، پاکستان میں ٹویوٹا لینڈ کروزر کی نئی قیمت بھی سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طویل عرصے کے انتظار کے بعدلینڈ کروزر پراڈو بالآخر پاکستان پہنچ گئی ہے، جو ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے ڈرائیونگ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے تیار ہے، یہ مضبوط گاڑی دو مختلف ماڈلز میں ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ گاڑیاں ہر  صارفین کی مختلف  ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

2024 میں لینڈ کروزر پراڈو کی دو مختلف گاڑیوں کی نئی قیمتیں منظرعام پر آئی ہیں، پاکستان میں لینڈ کروزر پراڈو  2.8 ایل ڈیزل کی قیمت 7 کروڑ 55 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ لینڈ کروزر پراڈو 2.7 ایل پیٹرول کی قیمت 6 کروڑ 66 لاکھ ہے۔

ٹویوٹا کمپنی صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نئی گاڑی کو مختلف رنگوں میں پیش کرتی ہے۔ پیٹرول ویرینٹ کے لیے اس کے رنگوں میں ڈارک گرے، سپر وائٹ، اوونٹ گریڈ برانز، بلیک اور ایٹیٹیوڈ بلیک شامل ہیں۔

پلاٹینم وائٹ پرل رنگ پیٹرول اور ڈیزل دونوں قسموں میں دستیاب ہے۔ اندرونی رنگ سیاہ اور چیٹو میں پیش کیے جاتے ہیں، جو صارفین کے لیے انتخاب کی ایک حد فراہم کرتے ہیں۔
 

مزیدخبریں