راولپنڈی ، اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد تیز بارش،مختلف مقامات پر درخت گرگئے

06:40 PM, 23 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرمی کے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد بادل کھل کر برس گئے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش سے جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

تیز ہواؤں اور بارش کے باعث مختلف مقامات پر درخت گر گئے ۔ نادرا چوک میں تیز ہواؤں کے باعث درخت سڑک پر گر گئے ۔

درخت گرنے سے نادرا چوک سے اسلام آباد ڈی چوک جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر  ہوگئی ۔ درخت گرنے سے ملحقہ علاقے میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہو گیا ۔

مختلف شاہراہوں پر گرنے والے درخت اٹھانے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں