وزیر اعلی سندھ بغیر پروٹوکول میئر کے ہمراہ کراچی کے دورے  پر نکل گئے

08:02 PM, 23 Jun, 2024

(ویب ڈیسک )   وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بغیر پروٹوکول میئر کے ہمراہ کراچی کے دورے پر نکل گئے۔

مئیر کراچی مرتضی وہاب نے وزیراعلی سندھ کو مون سون بارشوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی ۔مئیر کراچی خود گاڑی چلاکر وزیر اعلیٰ سندھ کو لیکر پہلے نرسری کے مقام پر پہنچے ، نرسری پر نالوں کی صفائی کے کام پر میئر کراچی نے وزیراعلی کو بریفنگ دی۔

نرسری کے بعد مئیر کراچی نے سی ایم سندھ کو بلوچ کالونی کے قریب نالوں کے بند پوائنٹ اور نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کرایا۔ مئیر کراچی نے ٹیپو سلطان روڈ کے بند پوائنٹ سے بھی سی ایم سندھ کو آگاہ کیا۔

وزیر اعلی سندھ نے مئیر کراچی کو فوری بند پوائنٹ کھلوانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ   مون سون بارشوں سے قبل تمام نالوں کی صفائی اور بند پوائنٹ کھولیں جائیں۔تمام تر فنڈز ریلیز کردئیے گئے ہیں کام میں کوتاہی نہیں ہونے چائیے ۔

وزیر اعلی سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ  پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرنے والے کرتے رہیں ہمیں بس کام کرنا ہے ۔

بغیر پروٹوکول وزیر اعلیٰ سندھ اور مئیر کو اپنے درمیاں دیکھ شہری کو حیرت ،شہریوں نے وزیر اعلی اور مئیر کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مزیدخبریں