آسٹریلیا سے تاریخی فتح ، افغان ٹیم کی جشن منانے کی ویڈیو وائرل

08:24 PM, 23 Jun, 2024

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں کینگروز 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔افغانستان نے کینگروز کو کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار شکست دی ہے۔ 

آسٹریلیا سے تاریخی فتح کے بعد افغان ٹیم نے ڈریسنگ روم کے ساتھ ساتھ واپس ہوٹل جاتے ہوئے بس میں بھی جشن منایا۔افغان کرکٹرز نے جیت کے بعد ہوٹل جاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈوائن براوو کا مشہور گانا ’چیمپئن‘ گایا اور رقص کرتے رہے۔ 

افغانستان کے کرکٹر محمد نبی نے جشن منانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساری ٹیم فتح پر رقص کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ  کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2023 اور 2024 میں افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز ملتوی کردی تھی۔

آسٹریلیا نے دونوں سال سیریز افغانستان میں طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب ملتوی کی تھی۔
 
 

مزیدخبریں