کراچی : 9 گھنٹوں  کے دوران 10 افراد کی پر اسرار  موت

10:03 PM, 23 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) کراچی میں 9  گھنٹوں کے دوران  10 افراد کی پر لاشیں ملی ہیں ۔

ریسکیو حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ  ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔لاشیں ضابطے کی کاروائی کے لیےمتعلقہ پولیس اسٹیشن اور پھر  سرد خانے منتقل کی گئی ہیں۔

لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ سے تین افراد کی لاشیں ملی ، گولیمار ،جہانگیر روڈ، لانڈھی  گودام چورنگی، ڈیفنس فیز  سات، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے لاشیں ملیں ۔

تمام لاشیں وقوعہ سے پولیس اسٹیشن اور پھر ایدھی اور چھیپا سرد خانے بھیجی گئیں  ہیں۔ ریسکیو حکام  کے مطابق  لاشوں کی شناخت کا عمل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں