مہلک کورونا سے مزید 72افراد جان کی بازی ہار گئے
04:31 AM, 23 Mar, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مہلک کورونا سے 72افراد جاں بحق، جبکہ مزید 3ہزار 270کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی تیسری لہر کی شدت ہر نئے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور کورونا نے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 72افراد کو اپنا نشانہ بنا لیا ہے ٗ جبکہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کیسز سے مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہزار 935تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار م یں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے 5لاکھ 85ہزار 271افراد صحت یاب جبکہ کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.22فیصد ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ روز کورونا سے 72افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کے مزید 3ہزار 270کیسز رپورٹ ہوئے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد اب کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13ہزار 935ہوگئی ہے۔ متاثرہ افراد میں سے 5لاکھ 85ہزار 271افراد صحت یاب ہوچکےہو چکے ہیں۔