امریکہ میں فائرنگ ٗ پولیس اہلکار سمیت 10ہلاک
05:05 AM, 23 Mar, 2021
بولڈر(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں ایک شخص نے دکان میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق کولوراڈو کے شہر بولڈر میں پولیس نے پیر کی دوپہر ایک سپر مارکیٹ میں جنو نی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کے بعد پولیس اور اس شخص کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کسی بھی سرکاری ذریعہ نے ممکنہ متاثرین کی تعداد یا ان کی شناخت کے بارے میں کوئی اضافی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں ، لیکن کولوراڈو کےگورنر اور بولڈر میئر دونوں نے ٹویٹر پر بیان کیا کہ یہ ایک "المیہ" ہے۔جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 10 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ٹی وی پر صرف یہی دکھایا گیا ہے کہ اس شخص کی ٹانگ میں ہلکے چوٹ لگی تھی اور اس پر خون کے آثار دکھائے جارہے تھے ، جبکہ اس کے ہاتھ اس کی پیٹھ کے پیچھے پڑے ہوئے تھے اور پولیس اسے اسٹور کے باہر لے گئی۔سٹی پولیس نے متعدد ہلاکتوں اور حملہ آور کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات کو جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔ براہ راست نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کم از کم ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔