یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

05:23 AM, 23 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان بھر میں آج یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دن کا آغاز نماز فجر سے ہوا جہاں مساجد ملک و قوم کی ترقی اور مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے رو رو پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں ٗ جبکہ پاکستان کے بہادر شہدا کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی بھی کی گئی۔ لاہور میں یوم پاکستان کا آغاز پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے علی الصبح محفوظ شہید گیریژن میں 21توپوں کی سلامی سے ہوا ٗ اس موقع پر فضا اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ٗ مزار اقبالؒ پر ایئر وائس مارشل ندیم اختر مہمان خصوصی تھے جہاں پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ٗ ایئر فورس کے چاک و چوبند دستے سلامی دی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ ہر سال کی طرح 23مارچ کو پاکستان میں یوم دفاع و شہدا جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔23مارچ 1940 کا دن تاریخ میں ایک مقام رکھتا ہے کیونکہ اسی طرح شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے خواب کو تعبیر دیتے ہوئے قرار داد پاکستان منظور کی گئی۔ آج ہی کے دن منٹو پارک میں پہلی بار باقاعدہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے مسلمانوں کیلئے ایک الگ ملک کا مطالبہ کیا گیا جس کے صرف سات سال کے اندر مسلمانوں کو عالم اسلام میں پاکستان جیسی نعمت حاصل ہوئی۔ جس کیلئے بابائے قوم نے انتھک محنت کی اور اپنے رفقا کے ساتھ جاں فشانی سے اس ملک کے قیام کیلئے کوشش کی ۔
مزیدخبریں