طالبان کو تشدد روکنا ہو گا : نیٹو سیکرٹری جنرل
06:04 AM, 23 Mar, 2021
برسلز ( ویب ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ طالبان کو تشدد روکنا ہو گا اور امن معاہدے پر عمل ہی افغانستان میں بہتری کا واحد حل ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کو تشدد روکنا چاہیے کیونکہ باہمی اعتماد اور قیام امن کیلئے یہ بہت ضروری ہے اور صرف سیاسی طریقہ ہی ہے جس سے افغانستان کے سیاسی بحران کو حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم افغانستان سے انخلا کے تمام ممکنہ امکانات پر غور کر رہے ہیں۔شمالی اٹلانٹک معاہدے کی تنظیم ( نیٹو) کے سکریٹری جنرل جینس سٹولٹن برگ نے کہا کہ تشکیل پانے والا اتحاد ہی افغانستان سے انخلا ٗ امن معاہدہ میں پیش رفت میں آنے والے مذاکرات کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کا طریقہ کار کیا گیا گا ٗ اس وقت طالبان کا کہنا ہے کہ وہ معاملے سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید برآںافغان مصالحتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان چاہتے ہیں کہ تمام بین الاقوامی کانفرنسز میں ہونے والے فیصلے اور خاص طور پر دوحہ معاہدہ پر ہی عمل کیا جائے ٗ اس کے ساتھ ساتھ طالبان افغانستان میں عبوری حکومت کے حوالے سے حالیہ امریکی تجویز پر بھی غور کر رہے ہیں لیکن اس کیلئے امریکہ کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔