اجے کمار لالوانی کے قتل پر صحافی برادری سراپا احتجاج

06:12 AM, 23 Mar, 2021

حسان عبداللہ

سکھر(پبلک نیوز) صالح پٹ میں صحافی اجے کمار لالوانی کے بے رحمانہ قتل پر سکھر اور روہڑی کے صحافی سڑکوں پر نکل آئے۔

سکھر میں سیکڑوں صحافیوں، کیمرامینوں اور فو ٹوگرافروں نے پریس کلب سے ایس ایس پی آفس تک پیدل مارچ کیا۔ صحافیوں نے ایس ایس پی آفس کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صحافی اجے کمار کے قاتل گرفتار کیے جائیں اور اجے کمار کے قتل کی عدالتی تحقیقات بھی کرائی جائے۔

یاد رہے کہ صحافی اجے لالوانی کو صالح پٹ میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا، جمعرات کی شب اجے لالوانی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے سول ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے، مقتول کے قتل کا مقدمہ 6 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ صالح پٹ میں درج کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں