پریٹی زنٹا کو گلے لگانا رتیش دیش مکھ کو مہنگا پڑ گیا

06:48 AM, 23 Mar, 2021

حسان عبداللہ

رتیش ڈیش مکھ اور جینیلیا ڈیسوزا کا شمار بالی ووڈ کی دلکش جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گزرنے والے لمحات کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس بالی ووڈ جوڑی کی حس مزاح پر منبی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں رتیش ڈیش مکھ اور جینیلیا ڈیسوزا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ کسی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے ہیں، تاہم اس حالات اس وقت قابو سے باہر ہو گئے جب تقریب میں پریٹی زنٹا اور رتیش ڈیش مکھ کافی گرم جوشی سے ملے، اس دوران ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رتیش کی اہلیہ اکیلی رہ گئیں، ان کے تاثرات سے ظاہر ہوا کہ پریٹی کا ان کے شوہر سے اس قدر بے تکلفی سے ملنا انہیں پسند نہیں آیا، سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ میمز کا سلسلہ شروع کر دیا اور یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بعدازاں جینیلیا نے اپنے انسٹا اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ گھر جانے کے بعد رتیش دیش مکھ کے ساتھ انہوں نے کیا سلوک کیا۔

شادی شدہ جوڑے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہونے پر پریٹی زنٹا نے بھی تبصرہ کیا اور جوڑے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں