پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،23 مارچ 2021
08:00 AM, 23 Mar, 2021
23 مارچ ، یوم عہد وفا ۔۔۔ ملک بھرمیں یوم پاکستان بھرپورملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں ، لاہورمیں مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب ، پاک فضائیہ کے چاق وچوبنددستے نےفرائض سنبھال لئےاسلام آباد میں خراب موسم کے باعث آج یوم پاکستان کی پریڈ کا شیڈول تبدیل، پریڈ اب 25 مارچ کو ہو گی، پریڈ ایونیو اسلام آباد میں مسلح افواج مارچ پاسٹ کریں گی،، جنگی طیارے فضائی کرتب دکھائیں گےملک میں جمہوری اقدار اورقانون کی حکمرانی کو برقرار رکھیں گے،پاکستان کو اقلیتوں کے لئے رواداری کو مزیدمستحکم بنائیں گے،صدر عارف علوی کا پیغام ، وزیراعظم عمران خان نے کہا آج تجدید عہد کا دن ہے،آئیں ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں،دونوں رہنماؤں کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ۔امریکی صدر جو بائیڈن کا صدرعارف علوی کے نام خط،یوم پاکستان پر مبارک باد دی ،مشترکا چیلنجز سے نمٹنے اور مضبوط شراکت داری کے لئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار، جو بائیڈن نے کہا افغانستان میں قیام امن، کورونا وبا اورماحولیاتی تبدیلی پرقابو پانے کے لئے مل کر کام کریں گےگورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی میں مزارقائد پر حاضری ، گورنر عمران اسماعیل نے کہا پاکستان میں تمام مذاہب کےلوگوں کویکساں حقوق حاصل ہیں، بھارت میں اقلیتوں کےساتھ نارواسلوک کیاجارہاہے،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ بولے یہ ملک ہمارے بزرگوں نےقربانیوں اور جدوجہد سے حاصل کیا،آج پاکستان کی حفاظت اور ترقی کے لئے عہدکرنے کا دن ہے