کیا متھیرا نے جسمانی ساخت بدلنے کے لیے سرجری کروائی؟

08:43 AM, 23 Mar, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ متھیرا اپنے بے باک انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی ایک انسٹا گرام پوسٹ میںمتھیرا نے اپنی جسمانی ساخت کا مذاق اڑانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے مذاق کا نشانہ نہیں بن سکتیں، انہیں پلاسٹک سرجری کا طعنہ دینا باڈی شیمنگ کے زمرے  میں آتا ہے، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ انکی جسمانی ساخت کا مذاق اڑائے۔

متھیرا کا اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں ان لوگوں سے سخت بیزار ہوں جو مجھے کہتے کہ میں نے سرجریز کرا رکھی ہیں، اگر میں نے سرجری کرائی ہے تو اس سے لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، مجھے پلاسٹک کہنا بند کیا جائے، میں ان سوالوں کا جوب دے دے کر تھک گئی ہوں۔

متھیرا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں ہارمونل عدم توازن کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے کئی اعضاء کا وزن اچانک بڑھ جاتا ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے  پلاسٹک سرجریز کرا رکھی ہیں, متھیرا نے کہا کہ اگر وہ 40 بار بھی سرجریز کروائیں گی تو بھی ان کی اپنی مرضی ہے ۔

اداکارہ نے تابش ہاشمی کو دیئے جانے والے انٹریو میں بھی اس بارے میں کھل کر بات کی کہ اگر وہ کبھی سرجری کرائیں گی،تو اپنی خوشی سے کرائیں گی کسی کے کہنے پر نہیں۔ پروگرام میں متھیرا نے مزید کہا کہ انہوں نے تنقید اور برے لوگوں سے بچنے کے لیے طے کر رکھا ہے کہ جو بھی انہیں سوشل میڈیا پر تنگ کرے گا وہ اسے بلاک کریں گی۔

مزیدخبریں