مسافر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ایف آئی اے افسر معطل
10:33 AM, 23 Mar, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) ایئر پورٹ پر مبینہ طور پر ایف آئی اے آفیسر کی طرف سے مسافر لڑکی کو ہراساں کئے جانے پر معطل کر دیا گیا ٗ امیگریشن افسر نے لڑکی سے نمبر اور مٹھائی مانگی تھی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر ایک امیگریشن افسر کو مبینہ طور پر مسافر لڑکی کو ہراساں کرنے پر معطل کر کے زون رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ اس کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس واقعہ کا نوٹس ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی کی طرف سے لیا گیا اور معطلی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے کہ گزشتہ شام ایک مسافر لڑکی بحرین سے کراچی ایئر پورٹ پہنچی جہاں پر مبینہ طور پر امیگریشن افسر نے اس نے فون نمبر اور مٹھائی مانگا ۔ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ امیگریشن افسر کی طرف سے مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا ہے ۔ موقع پر موجود ذمہ دار پاکستانی عوام نے امیگریشن افسر کی ویڈیو بناتے ہوئے اس سے سوال کیا کہ اس نے بچی سے نمبر کیوں مانگا تو اس کا جواب تھا کہ لسٹ میں لکھنے کیلئے مگر اس موقع پر اس نے یہ بات تسلیم کی کہ اس نے مسافر سے مٹھائی مانگی تھی۔