حسن علی اب دورہ جنوبی افریقہ پر جا سکیں گے
02:47 PM, 23 Mar, 2021
لاہور (پبلک نیوز) دورہ جنوبی افریقہ سے حسن علی کی محرومی کا خطرہ ٹل گیا۔ فاسٹ باؤلر نے بائیو اسیکیور ببل میں رپورٹ کر دی۔تفصیلات کے مطابق حسن علی نے دو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بائیو اسکیور ببل کو جوائن کر لیا۔ حسن علی کا اسکواڈ کے ساتھ پہلا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ حسن علی کے 24 مارچ کو دو کووڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔24 مارچ کو ہونے والے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد حسن علی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔ قومی ٹیم خصوصی پرواز سے 26 مارچ کو جوہنسبرگ روانہ ہو گی۔