خیرپور: رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکہ

02:59 PM, 23 Mar, 2021

احمد علی
خیرپور (پبلک نیوز) مال روڈ پر رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکہ، رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر رینجرز کی گاڑی کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے جس میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔دھماکے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل طور پر سیل کردیا۔ دھماکے میں رینجرز اہلکار اجمل علی،میونسپل ملازم اجے کمار،رکشہ ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
مزیدخبریں