"لاہور میں دوسرا کورونا ویکسی نیشن سنٹر 24 گھنٹے میں تیار ہو گا"

03:04 PM, 23 Mar, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں دوسرا کرونا ویکسینیشن سنٹر اگلے چوبیس گھنٹے میں تیار ہو گا۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات اور آج بھی مینار پاکستان ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس پر کام جاری ہے۔ کرونا سنٹر کی اندرونی صفائی اور پی ایچ اے ورک مکمل ہو چکا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے دوسرے کورونا ویکسینیشن سنٹر میں بجلی ترسیل نظام بھی بحال ہو چکا ہے۔ آج رات تک انسٹالیشنز کی تنصیب کا ہدف رکھا ہے۔
مزیدخبریں