چمن میں لیویز جیل کے سامنے دھماکہ، 3 افراد جاں بحق
03:23 PM, 23 Mar, 2021
چمن (پبلک نیوز) بلوچستان کے سرحدی علاقہ میں تاج روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ لیویز جیل ( لیویز ہیڈکوارٹر) کے سامنے ہوا۔ واقعہ کے بعد امدادی کارروائی کے ذریعہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد بھی جمع کرنے کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال منقتل کیے گئے پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ دھماکہ سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔