فیس بک نے 1 ارب 3 کروڑ جعلی اکاؤنٹ ہٹا دیئے

06:12 PM, 23 Mar, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: فیس بک نے بھل صفائی کا کام شروع کیا تو اربوں جعلی اکاؤنٹس کا صفایا کر دیا۔ انتظامیہ نے فیس بک سے جعلی اور من گھڑت معلومات کی صفائی کے لیے 35 ہزار افراد کو لگا رکھا ہے۔گزشتہ برس صرف اکتوبر سے لے کر دسمبر تک 1 ارب 3 کروڑ فیک آئی ڈیز کو ہٹایا گیا۔ اس کے لیے کمپنی کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد پر مشتمل عملہ محض اسی مقصد کے لیے کام کر رہا ہے۔ وہ ایک طرف فیک اکاؤنٹس ہٹا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب بیرونی اثرورسوخ کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فیس بک نے کورونا وائرس اور اس سے بچاؤ کی ویکسین کے بارے میں کی گئی غلط معلومات پر مشتمل تقریباً سوا کروڑ پوسٹیں ہٹائیں۔ کمپنی نے اپنی اس مہم کے تحت گزشتہ تین سالوں میں غلط معلومات پر مبنی ایک سو سے زیادہ نیٹ ورک بھی ہٹائے۔
مزیدخبریں