بحیرہ احمر میں پاکستانی ملاح پھنس گئے

06:28 PM, 23 Mar, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: سعودی عرب کے نزدیک بحیرہ احمر میں پاکستانی ملاح پھنس گئے ہیں۔ ملاحوں کو لے کر عمان سے مصر جانے والا جہاز بحیرہ احمر سے گزرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔بین الاقوامی نشریاتی ادارے جہاز میں موجود لوگون کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ تمام افراد سمندر کا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ ڈیزل اور پٹرول ملے پانی میں چاول ابال کر کھا رہے ہیں اور گزارہ کر رہے ہیں۔ ان کی جانیں خطرے میں ہیں، جس کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق کپتان اور 5 عملہ کے افراد جہاز میں موجود ہیں۔ ان میں کپتان دلدار احمد، سلام الدین، عبدالغنی، محمد اسماعیل، محمد شفیع اور علی محمد شامل ہیں۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان بحیرہ احمر میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب، سوڈان اور مصر کے متعلقہ حکام سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ ٹگ بوٹ ( ایم ای ایچ آر) چھ پاکستانی ملاحوں کو عمان سے مصر لے کر جا رہا تھا اور سعودی عرب کے قریب بحیرہ احمر میں پھنس گیا۔دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملاحوں تک امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے لیکن وہ جہاز نہ چھوڑنے پر بضد ہیں جس کی ایک وجہ ان کی واجب الادا رقوم ہیں جبکہ دوسری وجہ ان کے لیے کھڑی ہونے والی قانونی مشکلات ہیں۔
مزیدخبریں