طارق جمیل، فیصل ایدھی، عابدہ پروین، ہمایوں سعید، علی ظفر سمیت 88 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز
07:14 PM, 23 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) ایوان صدر میں یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم اعزات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس مین صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزازات سے دیئے۔ تقریب کے دوران وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ اس موقع پر معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں دیگر شخصیات کو بھی اعزازات سے نواز گیا۔ فنون لطیفہ میں نمایاں خدمات پر شوبز ستاروں میں گلوکارہ عابدہ پروین کو نشانِ امتیاز، اداکار ہمایوں سعید کو حسنِ کارکردگی ایوارڈ اور گلوکار، اداکار علی ظفر کو بھی صدارتی حسنِ کارکردگی اعزاز دیا گیا۔ واضح رہے کہ ایوانِ صدر میں 23 مارچ کو کل 88 شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔ جس میں 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کو تمغہ امتیاز، 3 کو ہلالِ امتیاز، 1 کو ہلالِ قائد اعظم، 1 کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، 1 کو تمغہ پاکستان، 1 کو تمغہ قائد اعظم اور 14 کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نواز گیا۔ عابدہ پروین اور جمیل جالبی سمیت بعد از مرگ صادقین، سید شاکر علی، ظہور اخلاق اور احمد فراز کو نشانِ امتیاز سے نواز گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن، ڈاکٹر آصف جاہ اور سید جاوید انور کو ہلالِ امتیاز دیا گیا۔ شہداء صفیہ، ملک حیات اللہ، ملک سردار خان، ملک محمد نیاز، سپاہی اختر خان، مہر محمد یاسر، پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا، پروفیسر حافظ مقصود احمد، ڈاکٹر بشیر احمد، ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر شفقت اللہ، ڈاکٹر چنہ، ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید، ڈاکٹر منیر خان، ڈاکٹر اسامہ ریاض، ملک اشدر اور ڈاکٹر محمد اخلاق کے علاوہ جواد قمر، حیات اللہ خان، محمد نوید صادق اور شفقت اللہ ملک کو ستارہ شجاعت دیا گیا۔ پروفسیر ڈاکٹر فرحان سیف، بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی، سید فاروق قیصر، پیر سید لخت حسنین، عمران قریشی، بریگیڈیئر رانا عرفان شکیل رامے اور لیفٹینینٹ کرنل فاروق شہباز کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔ روتھ وینی لیکارڈل (سویڈن)، پروفسیر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، نعمت سرحدی، محمد علی شہکی، ریشم، ہمایوں سعید، علی ظفر، حنا نصراللہ، سرمد صہبائی، اندہ مریم مٹھا، فرحان محبوب، مولانا طارق جمیل، عبدالماجد قریشی اور محمد فہیم کو صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی دیا گیا۔ڈاکٹر طارق شفیع (مرحوم، برطانیہ) کو ستارہ قائد اعظم، رچرڈ گیری ہاورٹز (امریکہ) کو ستارہ خدمت اور جین ٹیلر (ڈنمارک) کو تمغہ پاکستان سے نواز گیا۔ فدا حسین، علی آفتاب تارڑ، سید شہزاد حسان، ہارون رشید خان، فخر الدین، میاں خان، لیفٹینینٹ کرنل محمد فہیم رضا خان، ملک وسید خان، مولوی گل داد خان اور ملک اسلم نور خان کے علاوہ شہداء محمد رفیع، داؤد خان، عالم زیب، اللہ رکھا، شکیلہ ناز، گُنچا سرتاج، اعتزاز احمد گورایا، ساجد خان مہمند، ایس آئی پی شاہد علی، افتکار واحد، خدایار اور حسان علی کو تمغہ شجاعت دیا گیا۔ محمد طاہر جاوید، زیبا شہناز، حمید اللہ ہاشمی، فیصل ایدھی، سید عامر محمود، کپٹین (ر) محمد الیاس، محمد عمر سعید اور فرید احمد خان کو تمغہ امتیاز سے نواز گیا۔