پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 24مارچ 2021

07:31 PM, 23 Mar, 2021

احمد علی
یوم پاکستان پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ہم منصب عمران خان کے نام خط لکھا ہے۔ جس میں انھوں نے عمران خان اور پاکستانی عوام کو مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے اپنے خط میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔مولانا طارق جمیل، فیصل ایدھی، عابدہ پروین، ہمایوں سعید، علی ظفر سمیت 88 شخصیات کو سول ایوارڈز سے نواز دیا گیا، ایوان صدر میں یوم پاکستان کے موقع پر تقسیم اعزات کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس مین صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزازات سے دیئے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان و عہدیداران پی ڈی ایم اتحاد کے حوالے سے تلخ تبصروں سے گریز کریں، ایسے سخت ردعمل سے بھی گریز کیا جائے جس سے حکومت کے خلاف اپوزیشن کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایتبلوچستان کے سرحدی علاقہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ پولیس وین پر ہوا۔ واقعہ کے بعد امدادی کارروائی کے ذریعہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ درآمد کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ ‏حکومت تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔ جو لوگ لائن میں نہیں لگنا چاہتے وہ پیسے دیں اور ویکسین لگوا لیں۔ اس پر اعتراض کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔
مزیدخبریں