23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے ، جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے ، شہباز شریف

10:58 AM, 23 Mar, 2023

احمد علی
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے اور آج کا دن موجودہ حالات پر غور و فکر کی دعوت اور خوشحال مستقبل کی تحریک دیتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا قیام یقیناً 20 ویں صدی کا ایک معجزہ ہے، گذشتہ 75 سال کے سفر نے ہمیں جنگوں سے نبرد آزما ہوتے اور قدرتی آفات سمیت بہت سے بہرانوں سے نمٹتے بھی دیکھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی مواقع ایسے آئے ہیں کہ ہم نے مشکلات پر قابو پایا اور کئی سنگ میل بھی حاصل کئے ہیں ، ہم نے ان چیلنجز کو نظر نہیں کرنا ہے جو ہمارے سامنے ہیں ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے کہ جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے ، آج کا دن موجود حالات پر غور و فکر کی دعوت اور خوشحال مستقبل کی تحریک دیتا ہے ۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد بھی ہوگا اور ریلیاں نکالی جائیں گی ، شرکا امنگوں ، حوصلوں اور ہمت و جرات کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
مزیدخبریں