برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو کینسر ہوگیا

10:12 AM, 23 Mar, 2024

ویب ڈیسک : پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ’انہیں کینسر لاحق ہونے کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ علاج کے ابتدائی مراحل سے گزررہی ہیں۔
کیٹ مڈلٹن نے ایک ویڈیو پیغام میں اسے ایک’ بڑا صدمہ‘ قرار دیا۔
واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن دو ماہ سے عوامی تقریبات میں نظر نہیں آ رہی تھیں۔
ویڈیو پیغام میں 42 سالہ کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ ’ کینسر کا اس وقت پتہ چلا جب انہوں نے اس سال کے آغاز میں لندن کے ہسپتال میں پیٹ کی ایک سرجری کرائی۔‘
  تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے ٹیسٹوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔
میڈیکل ٹیم کے مشورے کے مطابق ’پریونٹیو کیمو تھراپی‘ شروع  کرنے سے پہلے انہیں سرجری سے صحت یاب ہونے کی ضرورت ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’یقیناً یہ ایک بہت بڑا صدمہ تھا۔ میں اور ولیم اپنے خاندان کی خاطر اس سارے معاملے کو نجی طور پر مینیج کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’فیملی کو کچھ وقت اور پرائیویسی چاہیے۔ ولیم کا میرے ساتھ ہونا میرے لیے سکون اور تسلی کا باعث ہے۔‘
انہوں نے ایک مثبت اشارہ بھی دیا اور کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں اور روز بروز مضبوط ہو رہی ہوں۔‘
کینسنگٹن پیلس نے بھی بیان میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ’ پرنسز آف ویلز صحت یاب ہو جائیں گی۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’فروری میں ایک یادگاری تقریب میں شہزادہ ولیم کی عدم شرکت کی وجہ کیٹ مڈلٹن میں کینسر کی تشخیص تھی۔‘
یہ خبر برطانوی شاہی خاندان کے لیے ایک بہت بڑے صدمے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ شاہ چارلس کے بعد اب مستقبل کی ملکہ دونوں ایک ہی وقت میں کینسر سے لڑ رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں