ویب ڈیسک : نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی سیریز "3 باڈی پرابلم" سے چینی ناظرین ناراض، سوشل میڈیا پرتنقید کانشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقبول ترین سائنس فکشن چینی ناول پر بننے والی انگریزی زبان کی سیریز کا جمعرات کو پریمئیر ہوا تھا ۔
سیریز آٹھ حصوں پر مشتمل ہے جس میں چین کی جدید تاریخ میں ہونے والے پرتشدد اور ہنگامہ خیز دور کی عکاسی کی گئی ہے ۔
چینی مصنف لیو سیکسین کو اپنے اس ناول 3 باڈی پرابلم پر ہیوگو ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
یادرہے Netflix چین میں دستیاب نہیں ہے، لیکن چینی ناظرین ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کا استعمال کرتے ہوئے یا پائریٹڈ ورژن استعمال کرکے نیٹ فلکس کی فلمیں اور دیگرتفریحی مواد دیکھتے ہیں ۔
شو کا آغاز ایک دلخراش منظر کے ساتھ ہوتا ہے جس میں ماؤ زے تنگ کے ثقافتی انقلاب کی عکاسی کی گئی تھی، جس نے چین کو 1966 سے ایک دہائی تک خونریزی اور افراتفری میں کھایا۔ بیجنگ کی ممتاز سنگھوا یونیورسٹی کے کیمپس میں، فزکس کے ایک پروفیسر کو اسٹیج پر بے دردی سے پیٹا گیا۔ طالب علموں اور اس کے ساتھی اور بیوی کی طرف سے اس کی مذمت کی گئی، جبکہ اس کی بیٹی یی وینجی ( جس کا کردار زائن تسینگ نے ادا کیا) خوف زدہ ہو کر دیکھ رہی ہے۔
یادرہے "3 باڈی پرابلم" کو "گیم آف تھرونز" کے شریک تخلیق کاروں، ڈیوڈ بینیف اور ڈی بی نے نیٹ فلکس کے لیے تخلیق کیا ہے جبکہ ۔ ا اس کے پروڈیوسر الیگزینڈر وو اور ویس ہیں۔
چینی ناظرین کا کہنا ہے کہ چین کو ولن بنا کر پیش کا جارہا ہے اور اس کے لئے مغرب کی طرف سے یہ پہلی کوشش نہیں۔