یوم پاکستان پریڈ کے دوران موبائل سروس بند رہے گی

10:53 AM, 23 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ جاری ہے، جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو عارضی موبائل فون بندش کا سامنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پریڈ گراونڈ کے اطراف میں  موبائل فون سروس کو صبح 6 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وائرلیس انٹرنیٹ سروس کو بھی پریڈ گراونڈ کے اطراف میں بند کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں