اکشے کمار اور ٹائگر شیروف کی فلم ’’ بڑے میاں چھوٹے میاں’’ کا ٹریلر 

11:29 AM, 23 Mar, 2024

ویب ڈیسک : اکشے کمار اور ٹائگر شیروف کی فلم ’’ بڑے میاں چھوٹے میاں’’ کا ٹریلر  26 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نئی ایکشن کامیڈی فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی ا بڑے بجٹ کی فلم  ہے جس میں  عالیہ اور مانوشی چھیلا  اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔

اکشے کمار  نے سماجی رابطے کی سائٹ پر   فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں’’ کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ تصویر میں، وہ اپنی سمراٹ پرتھویراج کے ساتھی اداکار مانوشی کے ساتھ سیاہ ٹی شرٹ اور پتلون میں  ملبوس ہیں  جب  کہ وہ بندوقیں پکڑے ہوئے ہیں۔ 

اکشے نے بلٹ پروف جیکٹ، گلے میں سبز اسکارف اور دھوپ کا چشمہ بھی پہنا ہوا ہے۔ ان کے ساتھ ٹائیگر اور عالیہ کھڑے ہیں،  انہوں نے بھی سبز ٹی شرٹ اور کالی پینٹ  پہن رکھی ہے

چاروں ایک کالی SUV کے سامنے کھڑے کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ پس منظر میں ایک تباہ شدہ شہر دیکھا جا سکتا ہے۔

 پوسٹر کے  کیپشن میں ہی فلم ’’ بڑے میاں چھوٹے میاں ’’ کے ٹریلر ریلیز کرنے کی تاریخ یعنی 26 مارچ   جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ 10 اپریل دی گئی ہے ۔

اس فلم میں پرتھوی راج سوکمرن کو ایک دلچسپ ولن کے کردار میں دکھایا گیا ہے اور اس میں سوناکشی سنہا بھی اہم کردار میں ہیں۔

فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں’’ کا اجے دیوگن کی پیریڈ اسپورٹس ڈرامہ فلم ’’میدان ’’سے بڑا ٹکراؤ ہوگا جو عیدالفطر پر ریلیزہونے جارہی ہے۔

فلم ’’ بڑے میاں چھوٹے میاں’’ ممبئی، لندن، ابوظہبی، اسکاٹ لینڈ اور اردن جیسے مقامات پر شوٹ کی گئی ہے۔

فلم کو واشو بھگنانی، دیپشیکھا دیشمکھ، جیکی بھگنانی، ہمانشو کشن مہرا اور علی عباس ظفر نے پروڈیوس کیا ہے۔ 

مزیدخبریں