فیصل آباد: گلے میں ڈور پھرنے سے شادی کی تیاریوں میں مصروف نوجوان جاں بحق

12:25 PM, 23 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: فیصل آباد میں گلے میں ڈور پھرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےنوٹس لیتے ہوئےذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ناولٹی پل کے قریب گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ 

فوٹیج میں ڈور پھرنے کے بعد 22 سالہ آصف کو موٹر سائیکل سے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کی موقع پر ہی موت واقع ہوجاتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ آصف کی عید سے چار روز بعد شادی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نوٹس:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں پتنگ کی ڈورسے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیدیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکامی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ بازی خونی کھیل بن چکا ہے اور قابل سزا جرم ہے۔ تفریح کیلئے کسی شہری کی جان خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کو پتنگ بازی کے سدباب کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزیدخبریں