امیربالاج قتل کیس میں نئی پیشرفت: عدالت سے اہم خبر آگئی

03:13 PM, 23 Mar, 2024

ویب ڈیسک: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ جہاں ضلع کچہری لاہور نے احسن شاہ کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احسن شاہ کو جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ 

عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم احسن شاہ کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ یاد رہے کہ سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا۔ احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔ احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔

مزیدخبریں