لاہور: عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انکا کہنا ہے کہ میں نے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ سے متعلق دوبارہ سوچا، مجھے ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں پاکستان کرکٹ کے لیے دستیابی پر خوشی ہو رہی ہے۔
کر کٹر کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کا مجھ پر اعتماد کرنے کا شکریہ، پاکستان کو اعزاز دلانے کی پوری کوشش کروں گا۔