(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، لاہور، اوکاڑہ، بہاولنگر،گوجرانوالا ،نارووال، گجرات اور قصور میں بارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔