وزیر اعظم کا سابقہ سفارتکار اور سابقہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

08:21 PM, 23 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سابقہ سفارت کار اور سابقہ چئیر پرسن پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے  مرحوم کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  شہر یار خان ایک منجھے ہوئے سفارت کار تھے؛ انہوں نے پاکستان کے بیرون ملک تعلقات کے فروغ میں احسن کردار ادا کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  اپنی بطور ہائی کمشنر اور سفیر تعیناتیوں کے دوران انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مفادات کی بہترین طریقے سے ترویج کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور چئیر پرسن دونوں دفعہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں شاندار طریقے سے نبھائیں،  پاکستان کی سفارت کاری اور کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں