(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے بڑی امداد کا اعلان کردیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کی اہے، عنقریب فلسطینی سفیر کو دعوت دے کرامدادی رقم حوالے کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امدادی رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اشیا ئے ضرورت فراہم کی جائے گی، غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو خوراک، رہائش، صاف پانی اور طبی سامان تک رسائی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اس مشکل گھڑی میں ساتھ ہے۔