روات(پبلک نیوز) اینٹی کرپشن نے اراضی ریکارڈ سینٹر پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے برآمد کر لیے جبکہ سروس سینٹر آفیشل کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سروس سینڑ آفیشل کو پچاس ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ، ملزم اختر حسین ایس سی او سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے گئے۔ چھاپے کے دوران سینٹر سے دو لاکھ اکیاسی ہزار کی مشکوک رقم بھی برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 16/2021 درج کر لیا گیا۔ اراضی ریکارڈ سینٹر پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں سرکل آفیسر راولپنڈی زاہد ظہور نے چھاپہ مارا، اراضی ریکارڈ سینٹرز پر رشوت ستانی کے حوالے عوامی شکایات بڑھ رہی ہیں۔