پاکستان نے کورونا ویکسین تیار کر لی

07:56 AM, 23 May, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی، ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی۔ کورونا ویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے۔ پہلے فیز میں سنگل ڈوز کین سائینو کی 1لاکھ24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہو گی۔ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔

چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی۔ پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔ کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔

مزیدخبریں