’’پنجاب میں کورونا کے کیسز کم ہوئے ہیں‘‘

09:18 AM, 23 May, 2021

اویس
لاہور ( پبلک نیوز) صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھا دی ہے،آج 28 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے،پہلی بار کرونا مثبت کیسز ایک ہزار سے کم رپورٹ ہوئے،آج پنجاب میں کرونا سے 29 افراد انتقال کر گئے،بہت ضروری ہے کہ ہر شخص ماسک پہنے،بہت ضروری ہے کہ ہر شخص ماسک پہنے،ماسک پہننے سے 72 فیصد وبا سے بچا جا سکتا ہے۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشدنے ایک بیان میں کہا کہ کرونا مریضوں کا مکمل طور پر فری علاج کیا جا رہا ہے ،جتنے مریض آ رہے ہیں اس سے زیادہ صحت مند ہو کے گھر جا رہے ہیں ،لیہ اور راجن پور میں 8 فیصد سے زائد کرونا مثبت کیسز ہیں ،چکوال اور گجرات میں بھی 8 فیصد سے زائد مثبت کیسز ہیں ،احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسی نیشن لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کرونا کے 901 کیسز رپورٹ ہوئے ،ماسک پہننے سے کیسز میں مزید کمی آئی ہے ،تجارتی مراکز 8 بجے بند کر دیے جائیں گے،پنجاب مین ویکسی نیشن سب سے آگے ہے،لوگ زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کروائیں،وبا ابھی موجود ہے ہمیں ایس اوپیز پر عمل کرنا چاہئے۔
مزیدخبریں