اوپرا ونفر ے9 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنیں
10:58 AM, 23 May, 2021
نیو یارک( ویب ڈیسک ) دنیا کی مایہ ناز میزبان اوپرا ونفرے بھی می ٹو مہم کا حصہ بن گئیں جب انہوں برطانوی شہزادے ہیری کا انٹرویو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے ایک راز سے پردہ اٹھایا جب انہیں 9 سال کی عمر میں ان کے 19 سالہ کزن نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ایک موبائل ساز کمپنی کے آن لائن شو The Me You Can’t See میں برطانوی شہزادہ ہیری کے دماغی مسائل پر متعلق پانچ ایپی سوڈ پر مبنی ڈاکیومینٹری کی گزشتہ روز پہلی قسط نشر کی گئی ٗ پوری د نیا کی عوام یہ دیکھنے کیلئے بے چین تھی کہ شہزادہ ہیری کو کن دماغی مسائل کا سامنا ہے مگر اس موقع پر67 سالہ عالمی شہرت یافتہ میزبان اوپرا ونفرے نے اپنی جنسی زیادتی کا قصہ چھیڑ دیا۔میزبان شو کے دوران آبدیدہ ہو گئیں اور انہوں نے نم آنکھوں کے ساتھ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نو ، دس ، گیارہ اور بارہ سال کی عمر میں ، میرے 19 سالہ کزن نے میرے ساتھ زیادتی کی۔وہ میرا بچپن تھا اور مجھے احساس ہی نہیں تھا کہ واقعی میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ اوپرا ونفرے نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ عصمت دری کیا ہوتی ہے؟ ، مجھے یہ لفظ یقینی طور پر معلوم ہی نہیں تھا ، مجھے جنسی تعلقات کے بارے میں کوئی اندازہ بھی نہیں تھا اور مجھے یہ بھی احساس نہیں تھا کہ یہ میرے ساتھ کیا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس کو میں نے ’’اچھا ’’چھوڑ دیا ،اس تجربے سے میں نے یہ سیکھا کہ مردوں سے بھری دنیا میں بچہ محفوظ نہیں ہے ٗایک لمبے عرصے تک میں نے یہ بوجھ اپنے ساتھ اٹھایا اورکسی کو بھی بتانے سے ڈرتی تھی کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ یہ میری غلطی ہے ، لیکن اب مجھ میں اس کا سامنا کرنے کی زیادہ جرات ہے۔یاد رہے کہ اوپرا ونفرے اس سے قبل بھی جنسی زیادتی کا الزام لگا چکی ہے جب انہوں نے پہلی بار اپنے ٹاک شو کے دوران سن 1986 میں اپنے ساتھ ہونے والے جسمانی استحصال کے بارے میں بات کی تھی ، اور اس وقت یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی والدہ کے دوست نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔