پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،23مئی2021
01:04 PM, 23 May, 2021
ترجمان سعودی سفارتخانہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کے بیان کی تردید کر دی ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی طرف سے ساٹھ ہزار حاجیوں کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین گروپ سے ملاقات اور ان کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا.وزیر اعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کااجلاس ختم، سیاسی ،معاشی صورتحال پرغور، کورکمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے، کور کمیٹی کو گروتھ 4 فیصد تک آنے ،ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے پر بریفنگ .وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی ملاقات،پنجاب میں سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر بنانے کا اصولی فیصلہ.ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا، کرونا وائرس کے باعث ایشیا کپ مسلسل دوسرے سال بھی ملتوی ہوگیا.