ترین گروپ معاملہ، وزیرا عظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات
01:30 PM, 23 May, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین گروپ سے ملاقات اور ان کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات اور ان کے مطالبات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ملاقات میں بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ترین گروپ کے جائز مطالبات تسلیم ہوں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ تحقیقات کے دوران حکومت غیر جانبدار رہے گی۔ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔