2021 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ کون سے سمارٹ فون بکے؟

07:30 PM, 23 May, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: موبائل فون ہر شخص آپ کو استعمال کرتا نظر آئے گا۔ اب تو موبائل کی سمارٹ فون بھی تقریباً ہر تیسرے شخص کے پاس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فون بنانے والی کمپنیوں کی دوڑ میں ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے نکلنے میں لگا ہوا ہے۔ 2021 کی پہلی سہ ماہی مکمل ہو چکی ہے جبکہ دوسری سہ ماہی آدھی ہو چکی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں سمارٹ فون کی فروخت کیسی رہی، کسی کمپنی نے زیادہ فون فروخت کیے اور کون سا فون سب سے زیادہ بیچا یا خریدا گیا؟ سام سنگ کو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سمجھا جاتا ہے مگر ان اعدادوشمار میں سام سنگ کا ایک بھی فون جگہ نہیں بنا سکا۔ رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں آئی فون 12 سب سے زیادہ فروخت ہوا۔ آئی فون 12 پرومیکس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر آئی فون 12 پرو ہے۔یہی نہیں بلکہ چوتھے نمبر پر بھی آئی فون ہی ہے۔ آئی فون 11 ایک سال پورا گزرنے کے باوجود اتنا زیادہ کاروبار کر رہا ہے۔ جس کے بعد پانچویں اور چھٹی پوزیشن شیاؤمی کے ریڈمی 9 اے اور ریڈمی 9 کے پاس ہے۔اگر سام سنگ کی بات کی جائے تو پہلی پانچ پوزیشن میں تو اس کو جگہ نہیں ملی لیکن ساتویں پوزیشن سام سنگ گلیکسی اے 12 کے حصہ میں آئی ہے۔ آٹھویں ریڈمی نوٹ 9، نویں اور دسویں پوزیشن سام سنگ کے گلیکسی اے 21 اور اے 31 کو ملی۔
مزیدخبریں