فیصل آباد: محکمہ صحت کی بلڈنگ میں دو خواتین سے مبینہ گینگ ریپ
07:31 AM, 23 May, 2022
فیصل آباد میں سیشن کورٹس سے قریب محکمہ صحت کی بلڈنگ میں دو خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا. ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں نازیہ عمر اور نورین نامی دو خواتین کو ملزم طاہر اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ہے ۔چینوٹ کی رہائشی نورین کی مدعیت میں سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے. ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے نشے میں دھت ہو کر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا.پولیس کی جانب سے مقدمہ درج تو کرلیا گیا ،مگر ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔ پولیس کے مطابق خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کر لیا گیاہے ، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی سمیت خاتون اور اس کی دوست سے مبینہ زیادتی کی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق مقدمے میں نامزد محکمہ صحت کی عمارت کے چوکیدار کو معطل کردیا گیا ہے۔